• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وٹفورڈ، ماریا منیر نے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کرلی

وٹفورڈ( نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت حاجی محمد منیر کی بیٹی ماریا منیر نے inns court college of advocacy سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کر لی ۔ اس سلسلہ میں شاندار تقریب منعقدکی گئی۔ اس موقع پر حاجی محمد منیر نے روزنامہجنگ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بیٹی ماریا منیر نے قانون کی اعلیٰ ڈگری حاصل کر کے ہماری فیملی اور کمیونٹی کا نام روشن کردیا ہے جوہمارے لئے اعزاز ہے۔ حاجی محمد منیر نے بتایا کہ ہمارےوالدین کی خواہش تھی کہ ماریا منیر قانون دان بنے۔۔ ماریا منیر نے اسی یونیورسٹی سے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی جہاں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے بیرسٹر کی ڈگری حاصل کی تھی۔ یاد ر ہے کہ ماریا منیر کی چھوٹی بہن کو بھی ایوارڈ مل چکا ہے ۔ دوسری جانب کمیونٹی رہنماؤںامجد امین بوبی، شفقت اقبال تبسم، ریاست بھٹی،خالد محمود، کونسلر سردار شفیق،کشمیر رابطہ کمیٹی کے سابق صدر چوہدری محمد عظیم، محمد خان ، کونسلر سہیل بشیر ایڈووکیٹ و دیگر نے ماریا منیر کو بیرسٹر کی ڈگری حاصل کر نے پر مبارکباد دی ہےور نیک دعاؤں کا اظہار کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید