• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: مگرمچھ کے معروف شکاری 94 برس میں چل بسے

لندن( نیوز ڈیسک)مگر مچھ کے معروف شکاری جارج کریگ 94برس کی عمر میں چل بسے۔برطانوی میڈیا کے مطابق جارج کریگ کے مرنے سے صرف دو ہفتے قبل ان کا پسندیدہ مگرمچھ کیسئیس 110سال کی عمر میں چل بسا تھا۔جارج کریگ نے کیسئیس کے ساتھ غیر معمولی تعلق قائم کیا تھا جو تین ٹانگوں والا ایک خطرناک مگرمچھ تھا اور اسے وہ اپنے وائلڈ لائف پارک ’’مارین لینڈ میلنیسیا‘‘ میں رکھتے تھے۔ 18 فٹ لمبے اور ایک ٹن سے زیادہ وزنی کیسئیس مگرمچھ نے 2013 میں دنیا کے سب سے بڑے مگرمچھ کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔کیسئیس 1987 میں گرین آئی لینڈ منتقل ہوا، جہاں اس نے جارج کریگ کے ساتھ ایک پُرسکون اور آرام دہ زندگی گزاری۔10 جولائی 1930 کو پیرو میں پیدا ہونے والے جارج کریگ کا بچپن دوسری جنگ عظیم کے دوران لندن میں گزرا، اپنی جوانی میں انہوں نے آسٹریلوی فضائیہ کےلیے کام کیا اور بعد میں 1951 میں شمالی آسٹریلیا میں مگرمچھ کے شکار کا پیشہ اختیار کیا۔تاہم وقت کے ساتھ انہوں نے ان جانوروں کو مارنے کے بجائے ان کے تحفظ پر توجہ مرکوز کی اور 1971 میں اپنی فیملی کے ساتھ گرین آئی لینڈ منتقل ہوگئے، جہاں انہوں نے ’’مارین لینڈ میلنیسیا‘‘ کے نام سے ایک وائلڈ لائف پارک قائم کیا۔
یورپ سے سے مزید