• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹی برسلز میں نومنتخب کونسلر محمد ناصر نے عہدے کا حلف اٹھالیا

برسلز(عظیم ڈار) سٹی برسلز کے دوسری مرتبہ جیتنے والے کونسلر محمد ناصر نے اپنے عہدے کاحلف اٹھالیا ۔ان سےبرسلز کے میئر فلپ کلوز نےحلف لیا۔ نومنتخب کونسلر برائےسٹی کونسل برسلز محمد ناصر نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے بلجیئم کی مقامی سیاست میں 2018 کو باقاعدہ برسلز سٹی کے لوکل انتخابات میں سوشلسٹ پارٹی کی جانب سے حصہ لیکر پہلی دفعہ تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔ انھوں نے کہا کہ میرا مقصد برسلز میں مقیم ایشین کمیونٹیز اور برسلز کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں نے برسلز سٹی میں بطور پولیس ایڈوائزر خدمات سرانجام دیں اور 2024 میں دوبارہ حصہ لیکر برسلز سٹی کا کونسلر منتخب ہوا ہوں۔حمد ناصر نے کہا کہ ہمیں اپنے کردار اور مثبت طرز سیاست کو رواج دینا چاہیئے تاکہ عوام کی بہتر انداز میں خدمت کی جاسکے۔اس موقع پر دیگر سیاسی اکابرین جنکا تعلق مختلف سیاسی پارٹیوں سے ہے انھوں نے بھی اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔
یورپ سے سے مزید