• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے جاسوسی کے الزام میں برطانوی سفارت کار کو ملک سے نکال دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق روس کی سیکورٹی سروس ایف ایس بی نے اپنے بیان میں کہا کہ مبینہ برطانوی سفارت کار نے ملک میں داخل ہونے کے لیے جان بوجھ کر غلط معلومات فراہم کی تھیں۔کاؤنٹر انٹیلی جنس کی کارروائی کے دوران روسی فیڈرل سیکورٹی سروس نے ماسکو میں برطانوی سفارت خانے کے احاطہ میں ایک برطانوی انٹیلی جنس اہلکار کی موجودگی کا پتا لگایا۔ بیان میں مزید کہا گیاروسی ایف ایس بی نے سفارت کار کے انٹیلی جنس اور تخریبی کام کے آثار دریافت کیے ہیں جو روسی فیڈریشن کی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔روسی سیکورٹی ادارے نے سفارت کار کا نام ایڈورڈ ولکس بتایا اور کہا کہ وہ سیکنڈ سیکرٹری تھا، جو نسبتاً جونیئر سفارتی عہدے پر فائز تھا۔
یورپ سے سے مزید