• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کا میکسیکو، کینیڈا اور چین کی اشیا پر بھاری ٹیکس لگانے کا اعلان

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک)نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدر کا حلف اْٹھاتے ہی میکسیکو، کینیڈا اور چین سے آنے والی اشیا پر بھاری ٹیرف عائد کرنے کے حکم نامے پر دستخط کردیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ‘‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ وہ میکسیکو اور کینیڈا کی درآمدی اشیا پر 25 فیصد جبکہ چین سے آنے والی اشیا پر عائد موجودہ ٹیکس پر مزید 10 فیصد اضافہ کریں گے۔ٹرمپ نے مزید بتایا کہ میکسیکو اور کینیڈا پر محصولات اس وقت تک برقرار رہیں گے جب تک کہ یہ دونوں ممالک امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ اور غیر قانونی تارکین وطن پر پابندی نہیں لگاتے۔نومنتخب امریکی صدر نے کہا کہ میکسیکو اور کینیڈا دونوں کے پاس اس مسئلے کو آسانی سے حل کرنے کا مکمل حق اور طاقت موجود ہے اور وقت آگیا ہے کہ وہ کر گزریں ورنہ اس کی قیمت ادا کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ چین پر 10 فیصد اضافی ٹیکس اْس وقت تک عاید رہے گا جب تک وہ منشیات فروشوں کو سزائے موت دینے کا اپنا وعدہ پورا نہیں کرتا۔
یورپ سے سے مزید