پیرس ( رضا چوہدری ) فرانس کے درالحکومت پیرس میں سانحہ ڈی چوک کے شہدا کےلئے شمعیں روشن کی گئیں ۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے اور ڈی چوک میں ہونے والے قتل عام اور ظلمکی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے۔پاکستان تحریک انصاف فرانس کی طرف سے سانحہ ڈی چوک کے خلاف مظاہرے سے چوہدری اشفاق جٹ ، چوہدری منیر وڑائچ ، چوہدری افضال ڈھل ، یاسر قدیر ،چوہدری منور جٹ ، صفدر ہاشمی ، خالد پرویز چوہدری ،ملک عابد ، ماجد چیمہ ،چوہدری گلزار لنگڑیال اور خواتین ونگ کی آصفہ ہاشمی اور دیگر نےخطاب کیا۔اس موقع پرسانحہ میں شہدہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی شدید سردی کے باوجود باری تعداد میں خواتین بوڑھوں اور جوانوں نے مظاہرے اور جنازہ میں بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ جلوس کے شرکا مظاہرے کے دوران شدید نعرہ بازی کرتےر ہے۔پیرس میں سانحہ ڈی چوک شہدا کے لئے احتجاجی مظاہرہ میں مظاہرین نے ہم لے کے رہیں گے آزادی،شہداء کے خون سے انقلاب آئے گا ،عمران تیرے جانثار بے شمار بے شمار جیسے نعرے لگاتے رہے ۔ اس موقع پر شہداء اور پاکستان کے لئے دُعا کی گئی۔