• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حادثات میں 5 افراد جاں بحق، 2 لڑکیوں اور ایک شخص نے مبینہ خود کشی کرلی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کورنگی چمڑا چورنگی کمپنی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ رافع حبیب جاں بحق ہوگیا، کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہگیر 32 سالہ ثمینہ ناز جاں بحق ہوگئی، لانڈھی دائود چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 24 سالہ وقاصجاں بحق ہوگیا، فرئیر ہال کے قریب ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا، عمر 25 سال کے قریب بتائی جاتی ہے،کورنگی چمڑا چورنگی کمپنی کے اندر لفٹ سے گرنے سے ملازم 35 سالہ شعیب جاں بحق ہوگیا، کارسازنجی ریسٹورینٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں 30سالہ فرید اور65 سالہ قریش زخمی ہوگئے،علاوہ ازیں لیاری بکراپیڑی محبوب مسجد کے قریب واقع گھر سے 14 سالہ ماہ نور دختر امداد کی پھندا لگی لاش ملی ،متوفیہ گھر میں اکیلی تھی اور ڈوپٹے کی مدد سے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے،پیر کی صبح وہ اپنے کام پر چلے گئے تھے، پڑوسیوں نے اطلاع دی ،متوفیہ کوچار سال کی عمر میں امداد اور اس کی اہلیہ نے گود لیا تھا ، اورنگی ٹائون 10 نمبر بسم اللہ کالونی میں واقع گھر میں 16 سالہ حرا دختر عمران کی پھندا لگی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفیہ مدرسے سے آئی تھی، والدہ نے کسی بات پر ڈانٹا تھا جس پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر ڈوپٹے کی مدد سے مبینہ خودکشی کر لی ، صفورا سعدی ٹاون بلاک 5 میں واقع گھر میں 30 سالہ علی زاہد نے مبینہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی نے خودکشی سے قبل اپنی نس بھی کاٹ لی تھی ،پولیس کے مطابق متوفی کے ماموں خضر حیات نے تحریری طور پر لکھ کر دیا ہے کہ لڑکا بیروزگار تھا اس نے پریشانی سے تنگ آکر خودکشی کی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید