• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ: زیر التوا مقدمات کی تعداد 58 ہزار 487 ہوگئی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60ہزار سے کم ہوکر 58 ہزار487پرپہنچ گئی ،گزشتہ پندرہ دنوں میں 674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں،سوموار کے روزسپریم کورٹ کی جانب سے ،16سے 30نومبر تک زیر التواء مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق گزشتہ پندرہ دنوں میں674 مقدمات مزید کم ہوئے ہیں،جس کے بعد عدالت میں سول مقدمات31ہزار 458اور فوجداری 10 ہزارجبکہ208اپیلیں ،18از خود نوٹس مقدمات ، 2209سول نظرثانی کی درخواستیں،ایچ آر سیل کی136 درخواستیں جبکہ 3 ہزار 251 جیل پیٹیشنز زیر التوا ہیں،یاد رہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے وقت سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار سے تجاوز کر گئی تھی۔
اہم خبریں سے مزید