کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سوراب تا کھڈکوچہ شاہراہ کی توسیع کے سلسلے میں 132 کے وی منگچر، قلات ٹرانسمیشن لائن پر ٹاورز کی تنصیب کیلئے 4 دسمبر کو صبح9بجے سے 9دسمبر شام6بجے تک بجلی بند رہے گی اس دورانیہ میں متبادل انتظام کے زریعے اس ٹرانسمیشن لائن سے منسلک گرڈ اسٹیشنز کو لوڈ مینجمنٹ کے تحت بجلی فراہم کی جائے گی ۔