ملتان( سٹاف رپورٹر ) تھانہ مظفر آباد کے علاقے دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں لگنے سے شہری زخمی،اہلخانہ کا روڑ بلاک کرکے احتجاج ۔محمد بلال نے پولیس کو اطلاع دی کہ اپنے بھائی محمد ثاقب کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ پل بلیل کے قریب تین مسلح ملزمان پیچھے سے آئے اور موٹرسائیکل و نقدی چھین لی ،مزاحمت پر فائرنگ سے ثاقبشدید زخمی ہوگیا مذکورہ نوجوان کے اہلخانہ نے روڑ بلاک کرکے احتجاج شروع کردیا پولیس نے مظاہرین کو یقین دھانی کرائی کہ ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا جس کے بعد روڈآمدورفت کیلئے بحال کردیا گیا۔