ملتان (سٹاف رپورٹر)ساڑھے 10 کروڑ روپے سے زائد غیر قانونی کرنسی برآمدگی کے معاملہ پر عدالت نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں گرفتار 3 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے گرفتار ملزمان میں حمزہ عمر، منیب اور ایمان افضل شامل ہیں ۔چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم اویس کو ایک سال کی قید سخت کی سزا سنا دی، گھر چھوڑنے والی خاتون نجمہ بی بی کو دارالامان بھجوا دیا گیا، ناجائز اسلحہ رکھنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم احمد علی کی درخواست ضمانت 50 ھزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور، منشیات فروشی کا جرم ثابت ہونے پر ملزم مختار مسیح کو دو سال کی قید سخت اور 50 ھزار روپے جرمانہ، اغوا اور زیادتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم کی ضمانت کو خارج کر دیا ، 6 کلو گرام چرس برآمدگی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم جنید اسلم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ،پسند کی شادی پر خاتون سمیرا بی بی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ملتان نے عدالتی احکامات کی عدم تعمیل پر 5 پولیس اہلکاروں کے بلا ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے،ہائی کورٹ ملتان بینچ کے جج نے داجل کے دو سینٹری ورکرز محمد حسیب اور راول حسین کو 30 روز کے اندر تقرری لیٹرجاری کرنے اور اس بارے میں ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کو اگاہ کرنے کا حکم دیا ۔علی پور کے حسین ابراہیم کی درخواست پر ٹی ایم اے علی پور ایڈمنسٹریٹر چیف آفیسر اور انفورسمنٹ افسر میونسپل کمیٹی کو ریکارڈ کے ہمراہ چار دسمبر کو طلب کر لیا ۔