پشاور(ؤقائع نگار) نشے سے پاک پشاور مہم تین ہفتے گزرنے کے بعد کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کا دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ بحالی مراکز کے اچانک دورے زیر علاج نشے کے عادی افراد کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا بحالی مراکز کو زیر علاج نشے کے عادی افراد کی بہترین علاج اور اعلیٰ سہولیات کی فراہمی کی ہدایات کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے کہا کہ سہولیات میں کمی یا علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی شکایات کی صورت میں بحالی مراکز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر نگرانی نشے سے پاک پشاور مہم کے تین ہفتے مکمل ہونے کے بعد زیر علاج نشے کے عادی افراد کو فراہم کی جائے والی سہولیات اور علاج کے متعلق آگاہی کی غرض سے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نے پیر کے روز دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ مختلف بحالی مراکز کے اچانک دورے کئے۔