• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا حکام وراثتی سرٹیفکٹیس کے قومی بنکوں سے تصدیق نہ ہونے کانوٹس لیں ،نذیرجنجوعہ

لاہور(نمائندہ خصوصی ) مرکزی سیکرٹری فنانس جماعت اسلامی پاکستان نذیر احمد جنجوعہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ نادرا کی جانب سے وراثتی سرٹیفکیٹ قومی بنکوں سے تصدیق نہیں ہو رہے، نادرا حکام اس کا نوٹس لیں۔ نذیر احمد جنجوعہ نے کہا کہ نادرا کی جانب سے عوام کو وراثتی سرٹیفکیٹ جاری تو ہو رہے ہیں لیکن جب یہ سرٹیفکیٹ قومی بنک والے اپ ڈیٹ کرتے ہیں تو وہاں سے نادرا کے سسٹم میں ان وراثتی سرٹیفکیٹ جاری ہونے کی تصدیق نہیں ہو رہی ۔
لاہور سے مزید