لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزراءصحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے سر گنگارام ہسپتال میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹر کا افتتاح کیا۔فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں نیوٹریشن سٹیبلائزیشن سنٹر کے حوالے سے تقریب ہوئی۔صوبائی وزراءصحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔