• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمر ایوب جوڈیشل کمیشن سے مستعفی؛ بیرسٹر گوہر علی رکن نامزد

اسلام آباد (رپورٹ : عاصم جاوید) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے بطور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان استعفیٰ دیتے ہوئے اپنی جگہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو نامزد کر دیا۔ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو بھجوائے گئے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا کہ متعدد ایف آئی آرز کے اندراج اور مقدمات کی وجہ سے کافی سوچ بچار کے بعد جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان مقدمات کے باعث کمیشن کیلئے موثر انداز میں کام کرنا میرے لئے ممکن نہیں ہے۔ عمر ایوب خان نے اپنی جگہ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نامزد کر دیا۔

ملک بھر سے سے مزید