• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان انڈر 19 ایشیا کپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشیا کپ انڈر 19 میں پاکستان نے جاپان کو 180 رنز سے شکست دے دی۔ جمعے کو پہلا سیمی فائنل پاکستان اوربنگلہ دیش جبکہ دوسرا بھارت اور سری لنکا کے درمیان شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ دبئی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 243 رنز بنائے۔ محمد ریاض اللہ نے 66 اور شاہ زیب خان نے 45 رنز بنائے۔ جاپان کے نہار پرمار نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ناکام ٹیم 28.3 اوورز میں 63 رنز بنا پویلین لوٹ گئی۔ نہار پرمار 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حذیفہ نے آٹھ رنز دے کر پانچ شکار کیے اور مین آف دی میچ ایوارڈ جیتا ۔ دوسری جانب بھارت نے بھی لاسٹ فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔ بدھ کو شارجہ میں متحدہ عرب امارات انڈر-19نے 44اوورز میں 137رنزبنائے ۔ بھارت نے ہدف 17ویں اوورزمیں پوراکردیا ۔وائے بھاوو سوریا وانشی 76 اور آیوش ماہترے 67 رنزکی اننگز کھیلی۔

اسپورٹس سے مزید