کوئٹہ(پ ر)بلوچستان میں عوام کا دارومدار زراعت سے وابستہ ہے‘ غریب عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔ زمینداروں سے کئے وعدے اب تک پورے نہیں کئے جارہے۔میر ظفر اللہ لانگو نے اپنے بیان میں کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی طرف سے جو اعلانات کئے گئے وہ اب تک پورے نہیں ہوئے۔چار ماہ سے بجلی کا دورانیہ ایک گھنٹے بھی نہیں جس کی وجہ سے گندم کا سیزن چلا گیا اورباغات خشک ہو گئے لیکن حکومت بلوچستان اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ جھوٹے وعدے ہمیں نہیں چاہئے ہم بجلی کی بحالی چاہتے ہیں ،سولر مافیا کو انکے مقاصد میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان جہاں پانی کی زیرزمین سطح نیچے گر رہی ہے یہاں سولر سسٹم سولر سسٹم زراعت کو تاریک کرنے کے مترادف ہے ۔