کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کرائم برانچ پولیس نے نو ماہ قبل بالا ناڑی میں موٹرسائیکل مکینک کو قتل کرنے والے دو ملزمان کو جوائنٹ روڈ کوئٹہ سے گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں کرائم برانچ ذرائع کے مطابق 9مارچ کو بالا ناڑی میں چار افراد نے موٹرسائیکل مکینک عبدالرحیم کو قتل کر دیا تھا جس کا مقدمہ لیویز تھانہ بالا ناڑی میں درج کیا گیا تھا ملزمان کی عدم گرفتاری پر لواحقین نے کیس کرائم برانچ منتقل کروایا ذرائع نے بتایا کہ ایس ایس پی کرائم برانچ انوسٹی گیشن خودشید بلوچ نے ایس ایچ او کرائم برانچ شہباز ہاشمی اور انوسٹی گیشن انسپکٹر نثار احمد کھوسہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی جس نے ملزمان کی تلاش شروع کی گزشتہ روز ایس ایچ او شہباز ہاشمی کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ مقتول عبدالرحیم کے قتل میں ملوث دو ملزمان خدا بخش اور مختیار احمد کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر موجود ہے جس پر ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دو ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔