پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر کوہستان اپرطارق علی خان کی خصوصی ہدایت پر ضلعی یوتھ آفس کوہستان اپر نے انسداد بدعنوانی کے حوالے سے آگاہی مہم کا کامیاب انعقاد کیا۔ اس مہم کا مقصد عوام کو بدعنوانی کے نقصانات سے آگاہ کرنا اور اس کے خاتمے کے لیے ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔آگاہی مہم کے دوران پمفلٹس تقسیم کیے گئے اور مختلف سرکاری دفاتر، تعلیمی اداروں اور عوامی مقامات پر خصوصی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سیشنز میں عوام کو بتایا گیا کہ بدعنوانی نہ صرف ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے بلکہ یہ معاشرتی مسائل کو جنم دینے کا باعث بھی بنتی ہے۔ شرکاء کو یہ پیغام دیا گیا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ضلعی یوتھ آفس کے نمائندوں نے شہریوں کو یقین دلایا۔