• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

85 صحتمند طلباءکا تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے خون کا عطیہ

پشاور(وقائع نگار )حمزہ فاونڈیشن ویلفیئر تھیلیسمیاہسپتال پشاور کیجانب سے تھیلیسمیاوہیموفیلیا مرض سے متعلق عوام خصوصا نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مہم تیز کردی گئی ہے اور اس ضمن میں نجی یونیورسٹی میں آگاہی سیشن وبلڈڈونیشن کیمپ لگا یاگیا جس میں 85 صحتمند طلباءنے تھیلیسیمیامیں مبتلا بچوں کی جانیں بچانے کیلئے خون بھی عطیہ کیا، اس سے قبل گورنمنٹ ڈگری کالج گل آباد دیر لوئر کے 73رضاکارطلباءنے خون عطیہ کیاتھا۔اقراءیونیورسٹی میں منعقدہ کیمپ میں تھیلیسیمیامرض کی روک تھام،خون دینے کی افادیت اور شادی سے قبل بلڈ ٹیسٹ کی اہمیت بھی اجاگر کی گئی۔کیمپ میں چانسلر عبیدالرحمان ،ڈائریکٹرسوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ اقراءیونیورسٹی ڈاکٹر عادل عدنان ودیگر نے بھی شرکت کی
پشاور سے مزید