• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرینگے،ڈپٹی کمشنر ہری پور

پشاور(جنگ نیوز)ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی جانب سے آج ٹائپ ڈی ہسپتال سرائے نعمت خان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ہری پور اور تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر نے عوامی مسائل کو تفصیل سے سنا اور موقع پر متعلقہ افسران کو ان کے فوری اور مؤثر حل کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔ عوام نے انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور اپنی شکایات کے بروقت حل کی امید ظاہر کی۔ضلعی انتظامیہ ہری پور عوامی مسائل کے حل کے لیے ایسے اقدامات جاری رکھنے کے عزم پر کاربند ہے تاکہ شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا سکے۔
پشاور سے مزید