پشاور(وقائع نگار)الخدمت فاونڈیشن خیبر پختونخوا کے تحت سنٹرل جیل پشاور میں قیدیوں کی فلاح وبہبود کے لئے قائم الخدمت سکل سنٹرمیں قیدیوں کو ہنر سیکھائے جارہے ہیں تاکہ اپنی کردہ اور ناکردہ جرائم کی سزاکاٹنے کے بعد ان قیدیوں کومعاشرے کا باعزت شہری بنایا جاسکے۔ سنٹر جیل پشاور میں قائم الخدمت سکل سنٹرمیں 43قیدیوں کوکورس کی تکمیل پر اسناد کی فراہمی کے سلسلے میں نائب صدر ڈاکٹر مشتاق احمد مانگٹ مہمان خصوصی تھے تقریب میں صوبائی وزیر جیل خانہ جات ہمایون خان،آئی جی جیل خانہ جات محمد عثمان محسود،الخدمت کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاکرصدیقی،ضلعی صدر ارباب عبدالحسیب،سپرنٹنڈنٹ جیل محمد وسیم ،الخدمت فاونڈیشن کے صوبائی ریجنل منیجر ڈاکٹر شکیل احمد،سینئرپروگرام منیجر محمد وسیم اور منیجر میڈیا نورالواحدجدون سمیت محکمہ پولیس کے دیگراعلی افسران اورمعززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔