• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ،لوسن اور روڈ گراس کی برآمدات کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایم این ایس زرعی یونیورسٹی اور ٹریڈ اینڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے اشتراک سے لوسن اور روڈ گراس کی برآمدات اور مارکیٹنگ کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا،سیمینار کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے کی، اس موقع پرمقررین نے  چارہ جات کی پیداوار بڑھانے کے مختلف جدید طرز عمل کے بارے میں تفصیلاً آگاہ کیا،تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید، ڈاکٹر عبدالغفار،ڈاکٹر راؤ محمد اکرام ،ڈاکٹر خرم مبین،ڈاکٹر نبیل اکرام،مدثر عزیز سمیت کسانوں اور طلباء و طالبات نے بھی شرکت کی۔