ملتان (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل پنجاب کے سینئر نائب صدر الحاج محمد اشرف قریشی نے جمعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی سیاسی قومی ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا،مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اہم قومی امور سیاسی معاملات پر اسلامی مذہبی جماعتوں کی پالیسی ملک و قوم کے ترجمانی ہے ہماری جدوجہد 300 سالہ تاریخ پر مبنی ہے ہمارے بزرگوں نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ آزادی کے لیے قربانیاں دی ناقابل فراموش کردار ادا کیا قرارداد مقاصد منظور کرا کر ائین دستور کا حصہ بنایا۔ محمد اشرف قریشی نے کہا کہ تمام طبقات اور مسالک کو مل کر تحریک پاکستان کے جذبے سے وطن کی حفاظت کرنا ہو گی۔