• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2025 میں حکومت نے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا ،مرکزی تنظیم تاجران

ملتان(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی،جنوبی پنجاب کے صدر شیخ جاوید اختر، ضلع ملتان کے صدر سید جعفرعلی شاہ، ملتان کے صدر خالد محمود قریشی، جنوبی پنجاب کے سنیئرنائب صدر حاجی ندیم قریشی، ملتان کے نائب صدر رانا محمد اویس علی،بیٹری ایسوسی ایشن کے صدر خواجہ طلال صدیقی،جنوبی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری رانا محمد ہاشم علی،ضلع ملتان کے نائب صدر ڈاکٹر محمد شفیق، ملتان کے سنیئر وائس چیئرمین شیخ الطاف حسین نے کہا ہے کہ 2025 میں حکومت نے تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں دیا اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران نئے سال کے موقع پر 25 کروڑ سے زائد غریب عوام،چھوٹے تاجروں کو مہنگائی،بے روزگاری،بے جا ٹیکسز اور مہنگے یوٹیلٹی بلز سے نجات کے لیے تحفہ دیں تاکہ عوام میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو اللہ کرے نیا سال غریب قوم کے لیے خوشیوں کا سال ثابت ہو اس وقت بالخصوص سفید پوش طبقہ چھوٹے تاجر بڑھتی ہوئی مہنگائی معاشی بدحالی اور نت نئے ٹیکسز کی وجہ سے پس کر رہ گئے ہیں جن کے لیے دکانوں اور گھروں کے اخراجات پورے کرنا انتہائی محال ہو چکے ہیں۔
ملتان سے مزید