ملتان(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جیل کی بلڈنگ بیرکوں اور ہسپتالوں کی اپگریڈیشن پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے جدید آلات اور جیل سٹاف کی تربیت کو بھی یقینی بنایا جارہاہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ملتان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر نےجیل ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، مریض قیدیوں کی عیادت کی اور علاج معالجے، ادویات کی دستیابی، طبی آلات اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے قیدیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔