• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیکس بار کے دو گروپس میں انضمام،اراکین کے اختلافات ختم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے زیراہتما تقریب میں ٹیکس بار کے دو گروپس کا انضمام ہوگیا ،اس موقع پر اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کو مل کر ایک دفعہ پھر پاکستان کی ایک بڑی اور مضبوط ٹیکس بار بنائیں گے،اس تقریب میں شریک تمام ممبران نے اپنے اختلافات کوبھلا کر ایک نئے عزم کا اظہار کیا کہ جب تک ہم لوگ متحد نہیں ہوں گے محکمہ انکم ٹیکس فسران اپنی من مانیاں کرتے رہیں گے جیسا کہ پچھلے چار سالوں میں ٹیکس حکام نے ملتان ٹیکس بار کے ممبران کے ساتھ اپنا رویہ اپنا رکھا ہے۔تقریب میں شامل ممبران نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے آج ملتان ٹیکس بار ایسوسی ایشن پھر سے متحد ہو کر اپنے ممبران کی بہتر طریقے سے تعلیم و تربیت کر سکے گی۔ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض عمران نواز خان اور محمد رضوان نے مشترکہ طور پر انجام دیے تقریب میں خالد اسد چوہدری، یونس غازی، نیاز احمد خان، عبدالستار طلعت جاوید، خادم حسین میتلا، شبیر فخر الدین، چوہدری شاہد سلیم، وقاص خالد، عمران غازی، محمد رفیق، میاں خالد حسین، چوہدری محمد جمیل، اکرم خان کے علاوہ مختلف شرکا نے خطاب کیا۔ شرکاء نے خاص طور پر ان بار ممبران جنہوں نے پس پشت رہ کر اس انہضام میں اپنا قلیدی کردار ادا کیا کا شکریہ ادا کیا جن میں چوہدری تنویر شہزاد، انوار خالد،رانا محمد عمران، محمد جنید شاہ،کنور تنویر انجم، فرقان احمد خان کے علاوہ دیگر ممبران ملتان ٹیکس بار شامل ہیں۔
ملتان سے مزید