ملتان (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران نے گلگشت میں ڈکیتی و چوری کی بڑھتی وارداتوں پر احتجاجی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس ضمن میں تاجر تنظیموں کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ، اس کا فیصلہ گزشتہ روز ہونے والے ہنگامی اجلاس میںکیا گیا جس کی صدارت آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سینئر نائب صدر محمداختر بٹ نے کی ،اجلاس میں جنوبی پنجاب و ملتان شہر کے صدر عارف فصیح اللہ، سر پر ست اعلیٰ ملتان شہر صوفی عبد الرحمن بھٹی، چوہدری پرویز گجر، ملک رمضان سیال، رانا ارشاد، غلام شبیر، عبدالله انصاری، نوید قریشی، طیب خان ، شفیق قریشی ، عنایت اللہ خان، طارق بانس سمیت دیگر تاجر رہنماؤں نے شرکت کی۔