لاہور (کورٹ رپورٹر)پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں ’’نامور‘‘ کے موضوع پر ادبی سیشن ہوا، جس میں ڈاکٹر اورنگزیب نیازی نے خصوصی شرکت کی۔ ۔ ڈائریکٹر جنرل سردار احمد نعیم نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں "نامور" کے نام سے منعقد ہونے والے ادبی سیشن کے اغراض و مقاصد اور اہمیت سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا ڈاکٹر اورنگزیب نیازی نے کہاکہ ہماری زندگیوں میں موجود منفی جذبات اور سوچوں سے بھی مثبت نتائج لئے جاسکتے ہیں۔