جدہ (شاہدنعیم) سعودی آئل کمپنی ’آرامکو‘ کے سی ای او امین الناصر کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے پاس100 ملین ٹن تیل کے ذخائر موجود ہیں جو آئندہ 30برس کیلئے کافی ہیں۔ ریاض میں جاری ’سعودی گرین انیشیٹو فورم‘ کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے آرامکو کے سی ای او نے کہا کہ آرامکو کے حوالے سے توانائی کی منتقلی (متبادل توانائی) کے میدان میں کام کرنے والی کمپنیوں کے ساتھ تعاون پرغور کیا جا رہا ہے، فی الحال جو ٹیکنالوجی زیراستعمال ہے اس کے ذریعے توانائی کی پیداوار کی لاگت کو کم نہیں کیا جا سکتا۔ واضح رہے کہ فورم میں عالمی سطح کے مختلف ممالک کے ماہرین اور اس شعبے سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شریک ہیں ۔