کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی جیل میں قید اور ایک اور فلسطینی نے دم توڑ دیا ، فلسطینی قیدیوں کیلئے کام کرنے والے تنظیموں فلسطینی افیئرز کمیٹی اور فلسطین پرزنرز سوسائٹی نے بتایا کہ45سالہ محمد حسین علی مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نور شمس مہاجر کیمپ کے رہائشی تھے اور اس سے پہلے بھی اسرائیلی جیلوں میں 20سال قید گزار چکے تھے علی کو گزشتہ برس گرفتار کیا گیا تھا۔ فلسطینی سپورٹ اور ہیومن رائٹس ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق اس وقت 10ہزار 200فلسطینی قیدی اسرائیلی جیلوں میں ہیں جن میں 270بچے اور 94خواتین بھی شامل ہیں۔