• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی جامعہ اردو، شعبہ مطالعہ پاکستان کے زیراہتمام اساتذہ کا ٹھٹھہ کا دورہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی جامعہ اردو شعبہ مطالعہ پاکستان ،عبدالحق کیمپس کے زیر اہتمام شعبہ مطالعہ پاکستان کی سربراہ ڈاکٹر کہکشاں نازکی سرپرستی میں دیگر اساتذہ کے ہمراہ ٹھٹھہ شہر کے تاریخی مقامات بھنبھور اور شاہجہانی مسجد پر مشتمل دورہ کیا۔ اس مطالعاتی دورے کا خاص مقصد طلبہ اور طالبات کو ان تاریخی مقامات کا عملی طور پر مشاہدہ کروانا تھا۔اس مطالعاتی دورے کا آغاز بھنبھور میوزیم سے کیا گیا ۔ جہاں طلباء نے مختلف ادوار کے آثار قدیمہ کی باقیات کا جائزہ لیا۔میوزیم کو دیکھنے کے بعد طلبہ اور طالبات نے بھنبھور کے مقام کا تفصیل سے دورہ کیا جس میں انہوں نے جنوبی ایشیا کی پہلی مسجد و مدرسہ،2023 میں ہونے والی نئی دریافتیں جس میں اس زمانے کے زیورات کے کارخانے کی باقیات کا بغور جائزہ لیا۔ اور اس قلعہ کا معائنہ کیا جسے محمد بن قاسم نے 712 میں فتح کیا تھا۔قلعہ سے آگے دیبل کے ساحل کا نظارہ کیا ،جہاں پر پہلے دریائے سندھ کے پانی کا آخری ریلہ سمندر میں جا کر گرتا تھا۔اس مقام پر مینگروو کے جنگلات بھی دیکھے گئے اور ان کی اہمیت سے طلبہ اور طالبات کو آگاہ کیا گیا۔دیبل کے ساحل سے واپسی پر اطالوی وفد سے ملاقات ہوئی جو کہ وہاں پر نئے آثار قدیمہ کی تلاش میں آئے ہوئے تھے۔

ملک بھر سے سے مزید