• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ممالک میں مقیم پاکستانی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کے خلاف حکومتی کارروائیوں کا آغاز

کراچی (اسد ابن حسن) حکومتی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے غیر ممالک میں مقیم پاکستانی جو اینٹی اسٹیٹ، حکومتی اراکین کے خلاف اور ایک سیاسی پارٹی کے حق میں حقائق کے منافی ویڈیوز، تصاویر اور پیغامات جو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے ہیں ان کے خلاف پاکستان آمد پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ اسلام آباد ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایسے تمام پاکستانی جو مندرجہ بالا الزامات میں ملوث ہوتے ہیں ان کے نام کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر موجود تصویر کو وزارت داخلہ نادرا ہیڈ آفس کو ارسال کر دیا جاتا ہے جہاں سے اس کا شناختی کارڈ نمبر اور اصل تصویر حاصل کی جاتی ہے۔ اس کے بعد شناختی کارڈ کی تفصیلات اور اس کی اصل تصویر ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو ارسال کر دی جاتی ہے جہاں سے اس کا جاری کردہ پاسپورٹ نمبر حاصل ہو جاتا ہے اور پھر تمام تفصیلات وزارت داخلہ کو بھیج دی جاتی ہیں جو مذکورہ نام کو اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید