• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت آزاد کشمیر عوامی حقوق کا تحفظ کرے، پروفیسر رفیق بھٹی

اوٹفورڈ (نمائندہ جنگ) کشمیر ی رہنما پروفیسر محمد رفیق بھٹی نے آزاد کشمیر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کے حقوق کا تحفط کرنا حکومت کی زمہ داری ہے، عوام میں احساس محرومی ختم کیا جائے۔ روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کسمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے عوام مسائل کا شکار ہیں۔ خطے کی صورتحال خطر نا ک ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں غیر آئینی قانون کی عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے معطلی پر ہم عدالتِ عظمیٰ آزاد کشمیر کے شکر گزار ہیں اور اس عبوری ریلیف کو سراہتے ہیں، بار کونسل آزاد کشمیر اور بار ایسوسی ایشن مظفر آباد کے وکلا کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔جہاں تک جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا معاملہ ہے تو اس کا عدلیہ کے مذکورہ فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں متحدہ جموں کشمیر فورم اور جنوبی ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک کے معزز ممبران کمیٹی کے ایجنڈے کی غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں یہ شعوری بیداری کا نتیجہ ہے کہ کشمیری اپنی سیاسی خاندانی اور علاقائی وابستگی کو ترک کر کے بحیثیت کشمیری اپنے وطن کی جغرافیائی وحدت حقِ ملکیت اور حاکمیت کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے ہیں اور پُر امن سیاسی عوامی تحریک بن چکے ہیں اور اپنے عوامی حقوق کے لئے پُر عزم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ جموں کشمیر فورم اور جنوبی ایشیا سالیڈیرٹی نیٹ ورک کے ممبران نے کیا۔ ممبران نے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے عوام سے کہا کہ وہ پُر امن طریقہ سے اپنی پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور ثابت کریں کہ وہ ایک قوم ہیں۔
یورپ سے سے مزید