• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی پکڑ لی

ملتان(سٹاف رپورٹر)ایف آئی اے کی کارروائی، 3ملزمان گرفتار، کروڑوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ،تفصیل کے مطابق ایف آئی اے کی ٹیم نے خانیوال لاہور موڑ پر چھاپہ مارکر غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں ملوث تین ملزمان حمزہ عمر،منیب اور ایمان افضل کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ٹیم نے کروڑوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی ،برآمد شدہ کرنسی میں 690000سعودی ریال اور 215000یورو شامل ہیں جن کی مالیت 10کروڑ 63لاکھ روپے سے زائدبتائی جاتی ہے، ایف ائی اے نے گرفتار ملزمان کو سرکل آفس منتقل کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی۔
ملتان سے مزید