کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایسٹ پولیس نے رینجرز کے ہمراہ فقیرہ گوٹھ میں قائم صوبہ ابڑو کے منشیات کے اڈے پر چھاپہ مار کارروائی میں 4ملزمان محمد ارباز ولد محمد مشتاق احمد، عدنان خان ولد زمان خان، شاہ رخ ولد دین محمد اور کامران ولد محمد حاجی کو گرفتار کر کے بارہ بور رائفل ، ڈبل میگزین، ایک بارہ بور ڈبل بیرل، ایمونیشن، 4 شراب کی بوتلیں ، چھینی اور چوری شدہ 11 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔