• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آڈٹ ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پی اینڈ ڈی پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کا پروجیکٹ ڈائریکٹر معطل

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ میں غربت مٹاؤ پروگرام پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے پراجیکٹ ڈاریکٹر اور ڈی ڈی او معطل کرنے کی ہدایت جاری کردی، پی اے سی نے سندھ حکومت کی جانب سے سندھ کے دہی اضلاع میں غربت مٹاو پروگرام کے لئے ہر سال ایس آر ایس او کو جاری ہونے والے 20 ارب روپے کی آڈٹ کا ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر پی اینڈ ڈی کے پیپلز پاورٹی رڈکشن پروگرام کے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو معطل کرنے اور عہدے سے ہٹانے جبکہ پی اے سی نے سندھ ایسیلیریٹڈ ایکشن پلان کے تحت بھوک مٹاؤ پروگرام کے لئے 1.318 ملین رپے کی براہ راست ڈی ڈی او اکاؤنٹ سے رقم کا چیک جاری کرنے پر ڈی ڈی او کو بھی معطل کرنے کا حکم دیا ہے اور آئندہ اجلاس میں ایس آر ایس او کے سی ای او کو طلب کرلیا ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید