• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک افسرشہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ،آئی جی پنجاب

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹر ل پولیس آفس میں گریڈ 17 میں ٹریفک آفیسر کے عہدے پر ترقی پانے والے44 ٹریفک افسروں کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک مینجمنٹ کے دوران شہریوں کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آئیں ۔ تقریب میں پروموشن پانے والے گوجرانوالہ کے ٹریفک آفیسر گل شیر کے قومی کرکٹر بھائی حسن علی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع کے 13 پولیس ملازمین میں کیسز پر آنے والے اخراجات کی ادائیگی کیلئے 56 لاکھ روپے کے چیک تقسیم کیے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ دوران ڈیوٹی بننے والے مقدمات کا سامنا کرنے والے پولیس ملازمین کی مدد کیلئے گذشتہ سال 10کروڑ روپے سے لیگل اندوومنٹ فنڈ قائم کیا تھا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 8 مقدمات درج کرتے ہوئے 2 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
لاہور سے مزید