لاہور (خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ خصوصی صلاحیتوں کے حامل بچوں کو معاشرے کا فعال فردبنانے کے لئے سب کو کردارادا کرنا ہوگا۔ وہ پنجاب یونیورسٹی چائلڈویلفیئر سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی بچوں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کررہے تھے۔