لاہور (خصوصی رپورٹر) یونیسکو ری ایکٹیو مانیٹرنگ مشن نے چوتھے روزشالامار باغ کادورہ کیا۔ مشن نے تحفظاتی کاموں کا جائز ہ لیا وفد نے تحفظاتی کاموں کا معائنہ کیا گیا، جن میں نرسری، دولت خانہ خاص و عام، ایوان، بادشاہ اور ملکہ کے حجرے شامل تھے، اور ان کاموں کی بھرپور تعریف بھی کی گئی۔ وفد نے پہلے اور دوسرے ٹیریس پر جاری کاموں کا بھی باریک بینی سے معائنہ کیا۔