لاہور، فیروزوالہ (کرائم رپورٹرسے،نامہ نگار) کوٹ عبدالمالک میں ٹرک اور رکشہ میں ٹکر کے نتیجہ میں 55 سالہ نواز علی جاں بحق ، 30 سالہ محمد رضا زخمی ہوگیا، موٹروے ایم3 پر سمندری کے قریب پولیس ویگن ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، 2پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ۔ ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔شاہدرہ کے علاقے میں منی بس کی ٹکر سے نامعلوم موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔