• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اُسوہ حضرت فاطمہ الزہراؓ پوری دنیا کی خواتین کیلئے لائق تقلید، شرکاء کانفرنس

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)دُختر رسول حضرت فاطمہ الزہرا کے 1435 ویں یوم وصال پر مقامی ہوٹل میں وصال حضرت فاطمہ الزہرا کانفرنس مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام ہوئی۔صدارت چیئرمین مرکزی اما م حسین کونسل ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب میں کہا کہ عظیم خاتون ہونے کے باوجود وہ اپنے گھرکے کام کاج اپنے ہاتھوں سے کرتی تھیں ۔سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہےکہ اُسوہ حضرت فاطمہ الزہرا پوری دنیا کی خواتین کے لئے لائق تقلید ہے۔ ایم اقبال کوکب،علامہ قمر حیدر زیدی ، پروفیسر سلمیٰ خان ، خانم عظمیٰ رضا جعفری، ایاز ظہیر ہاشمی ، حکیم سید محمود سہارنپوری ، احسان کبریا، سبطین رضا،محمد رفیق ،چوہدری سجاد حسین ، پروفیسر آفتاب اقبال ،آصفہ معسود، نعیم اکرم قریشی ، جہانزیب جمال چشتی ،ایما نقوی ،سید مبارک حسین علی راجہ زیب النسا اعوان ، امیر اسلم اور دیگر نے بھی کانفرنس سے  خطاب کیا۔
اسلام آباد سے مزید