• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ آج پارکوں میں صفائی مہم منعقد کریگی

ااسلام آباد( جنگ نیوز ) کلین اینڈ گرین اسلام آباد موومنٹ کے زیر اہتمام جمعہ، 6 دسمبر تین سے پانج بجے تک ایف ایٹ -1، 2، 3، اور 4کے پارکوں میں صفائی مہم کے تحت ویسٹ پکنگ ایکٹیویٹی کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس ایکٹیویٹی کا مقصد شہریوں میں صفائی کے شعور کو اجاگر کرنا اور اسلام آباد کو صاف ستھرا اور سرسبزوشاداب بنانا ہے۔ موومنٹ کے چیئرمین احسن ظفر بختاوری نے اس حوالے سے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مہم نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک عملی اقدام ہے بلکہ شہریوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی کوشش بھی ہے۔
اسلام آباد سے مزید