• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عشرہ عزائے فاطمیہ،آج جلوس برآمد ہونگے

راولپنڈی(اپنے نامہ نگار سے) عشرہ عزائے فاطمیہ کے اختتامی روز جمعہ 3جماد ی الثانی کو ملک بھر میں مجالس عزا اور ماتمی جلو س برآمد ہوں گے۔ عشرہ عزائے فاطمیہ کمیٹی کااجلاس کنوینر پروفیسرحسن نقوی کی زیر صدارت ہواجس میں انتظامات کا جائزہ لیاگیا۔دریں اثناء راولپنڈی میں شہادت خاتون جنت کے موقع پرمرکزی ماتمی جلوس علم اعوان ہاؤس ڈھوک رتہ راولپنڈی میں خانوادہ جرار حسین جعفری کے زیراہتمام برآمدہوگا جو امامبارگاہ کشمیریاں پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
اسلام آباد سے مزید