• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی 8 اجلاس؛ پاکستان تکنیکی ترقی کے اہداف کا تعاقب کریگا

اسلام آباد (صالح ظافر)ڈی 8اجلاس؛ پاکستان تکنیکی ترقی کے اہداف کو حاصل کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی مصر، انڈونیشیا اور نائیجیریا کے صدور سے پہلی ملاقات ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تکنیکی ترقی کے لیے خاص طور پر ای-ریسرچ اور اس سے منسلک محکموں کے شعبے میں ترقی پذیر 8 ممالک (ڈی 8) کی جانب سے مقرر کردہ اہداف کا تعاقب کرے گا۔ یہ موضوع اس ماہ کی 19 تاریخ کو زیر بحث آئے گا جب وزیر اعظم شہباز شریف ڈی 8 ممالک کے 11ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اپنی مالیاتی ٹیم کے ہمراہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ پہنچیں گے۔ مصر اپنے قیام کے بعد دوسری بار سربراہی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اعلیٰ سفارتی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وزرائے خزانہ، منصوبہ بندی اور اقتصادی امور کے سربراہ پروفیسر احسن اقبال چودھری، احد خان چیمہ اور شازہ فاطمہ خواجہ وزیراعظم کے وفد کا حصہ ہوں گے۔ یہ سربراہی اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے صدر مسعود پیزشکیان، میزبان مصری صدر عبدالفتاح السیسی، بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس، ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو اور نائیجیریا کے صدر بولا احمد ادیکونلے تینوبو کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں کا موقع فراہم کرے گا۔
اہم خبریں سے مزید