• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانس میں گرفتار لبنانی شہری 40 برس رہا

پیرس ( نیوز ڈیسک) فرانسیسی عدالت نے جارج ابراہیم عبداللہ نامی لبنانی شہری کی 40 سال سے زائد عرصے سے جاری قید کی سزا ختم کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق 6 دسمبر کو رہائی کے وقت ان کی عمر 73 برس ہو جائے گی۔ جارج ابراہیم کو 24 اکتوبر 1984ء کو ایک امریکی کی درخواست پر گرفتار کیا تھا۔ فرانسیسی شہر لیون میں موساد کے ایجنٹوں نے اس کا تعاقب کیاتھا۔ اس کے کے پاس سے لبنانی، مراکش، مالٹا اور یمن کا پاسپورٹ ملاتھا،جس میں اس کا عرفی نام عبدالکریم سعدی لکھا گیا تھا۔ رہائی کی اپیلیں کرنے والوں میں انسانی حقوق کی تنظیمیں شامل ہیں۔
یورپ سے سے مزید