لندن (جنگ نیوز ) پاکستان مسلم لیگ ن کی معروف شخصیات میں شامل و میاں محمد نواز شریف کے انتہائی قریبی ساتھی محمد اقبال سندھو کی والدہ لندن میں وفات پا گئیں۔ ان کی والدہ گزشتہ چند روز سے علیل تھیں۔ نماز جنازہ کا اعلان جلد کیا جائے گا ۔ان کی وفات پر ن لیگ سمیت دیگر اوورسیز پاکستانیوں نے انتہائی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔سابق کمشنر اورسیز پاکستان پنجاب افضال بھٹی چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا معروف تھینک ٹینک و ترقی پسند رہنما چوہدری ذوالفقار آف گلاسکو صحافی وقار ملک ۔ہائی کمشنر آف پاکستان ڈاکٹرمحمد فیصل، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، ڈپنی وزیراعظمُ پاکستان اسحاق ڈار اور مسلم لیگ ن کے دیرنہ ساتھی و کارکن محمد فیصل اعوان محمد فیاض کاٹی، چوہدری ریاض رغبی ،راجہ رشید کیانی کوونٹری سمیت لاتعداد شخصیات نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ اقبال سندھو کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور تمام لواحقین کوصبر جمیل کی توفیق عطافرمائے۔