کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کر کٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ادائیگیاں تاحال نہیں ہوسکی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نومبر کے وسط میں 16 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا، جس میں رواں سال کھلاڑیوں کی تعداد 20 سے کم کرکے 16 کی گئی۔اس سال کھلاڑیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ میں ردو بدل کیا گیا۔اُن کو 25-2024 کیلئے ایک سال کا نیا کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔