• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم افراد کا ملازمتوں کے حصول کیلئے احتجاج اور دھرنا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بصارت سے محروم افراد نےملازمتوں کے حصول کے لئے سندھ بلائنڈ ایکشن کمیٹی کے تحت کراچی پریس کلب کے باہر احتجاج کیا ، مظاہرین نے دین محمد وفائی روڈ پر دھرنا دیاجس سے ٹریفک بھی جام ہوگیا اور شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمیں صرف دلاسے دیئے جارہے ہیں ، جب تک مطالبات منظور نہیں کیے جائیں گے دھرنا ختم نہیں کریں گے۔انہوں نے ریڈ زون داخل ہونے کی کوشش کی جو پولیس نے ناکام بنا دی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید