کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا ہے کہ انسانیت ماضی کی نسبت اب زیادہ سخت اور سنگین ترین غلامی کا شکار ہے ،ا فرد کی غلامی کی جگہ اب قومیتوں اور ریاستوں کی غلامی نے لی جو کہیں زیادہ سخت ہے ، دین الٰہی نے ہر دور میں غلامی کی نہ صرف مذمت کی بلکہ اس کےلئے رہنمائی بھی فراہم کی ہے ، آج کی مہذب دنیا سمیت کسی بھی دین میں غلامی کا کوئی اختیار نہیں مگر آج عالمی سرمایہ داری نظام کیپٹل ازم اور اس جیسے دوسرے بظاہر خوبصورت نعروں نے نہ صرف افراد بلکہ معاشروں،قوموں اور ریاستوں کو غلامی کی ایسی زنجیروں میں جکڑ رکھا ہے۔